Mar ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۳:۴۹ Asia/Tehran
  • 23 مارچ یوم پاکستان کی مناسبت پر تقریبات کا انعقاد

پاکستان میں یوم پاکستان 23 مارچ 1940 کو لاہور میں پاس ہونے والی اس قرارداد کی یاد میں منایا جاتا ہے جب آل انڈیا مسلم لیگ نے برطانوی ہندوستان میں مسلمانوں کےلئے الگ ریاست کا مطالبہ کیا تھا۔

سحر نیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق آج پاکستان میں پاکستان ڈے منایا جا رہا ہے۔ صبح کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی مراکز میں 21 توپوں کی سلامی سے کیا گیا جب کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریبات بھی منعقد کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق 23 مارچ کو پاکستانی فوجی اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے ملکی دارالحکومت میں سالانہ فوجی پریڈ کا انعقاد کرتی ہے جو موسم کی خرابی کی وجہ سے اس سال 25 مارچ تک منسوخ کر دی گئی ہے

ٹیگس