Mar ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان نے زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بحریہ نے ایک بیان جاری کر کے خبر دی ہے کہ زمین سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل دفاعی نظام کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے اور اس موقع پر پاکستان کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل امجد خان نیازی بھی موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی بحریہ نے فرضی اہداف کے خلاف میزائل دفاعی نظام کی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے موقع پر کہا کہ یہ تجربہ ملکی بحری افواج کی جنگی صلاحیتوں کو ہر ممکن حد تک مضبوط کرنے کی غرض سے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستانی بحریہ نے گزشتہ برس بھی اینٹی شپ میزائل کے تجربات کئے تھے۔ پاکستان نے ایٹمی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت والے کئی بلیسٹک میزائل بھی تیار کئے ہیں جن میں بابر میزائل بھی شامل ہے جو زمین یا سمندر سے اپنے ہدف کی جانب فائر جا سکتا ہے، اس کے علاوہ پاکستان کے دفاعی ماہرین نے حالیہ دنوں میں اپنے جدیدترین کروز میزائل رعد کو بھی افواج کے حوالے کیا ہے جو ہوا سے اپنے ہدف کی جانب فائر کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل امجد خان نیازی نے کہا کہ ان کا ملک اپنی سمندری حدود میں ہر طرح کے بیرونی خطرات سے نمٹنے کی آمادگی رکھتا ہے۔

ٹیگس