Apr ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۳۵ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے ساتھ تجارت و تعلقات کی پاکستان کی تردید

پاکستان نے اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کی خبر کو سراسر جھوٹ اور افواہ قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ تل ابیب کے ساتھ اسلام آباد کے کسی بھی قسم کے سفارتی اور تجارتی تعلقات نہیں ہیں ۔ 
انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے بارے میں پاکستان کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ، پاکستان اسرائیل تجارت شروع ہونے کی افواہیں بالکل  بے بنیاد ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ نہ ہمارے تجارتی تعلقات ہیں اور نہ ہی ہم ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں ۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکن جیوش کانگریس کی پریس ریلیز کو غلط طریقے سے منسوب کیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ پریس ریلیز میں پاکستان اسرائیل تجارت کا کہیں کوئی ذکر نہیں ہے۔ 
قابل ذکرہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تجارت کے آغاز کی افواہیں گردش کررہی ہیں ۔ بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی اشیا ذاتی حیثیت میں اسرائیل گئی ہیں ۔ پاکستانی نژاد ایک یہودی، فشیل نے پہلی بار پاکستانی غذائی اشیا اسرائیلی بازاروں میں برآمد کرنے کا دعوی کیا تھا۔

ٹیگس