Apr ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • آئی ایم ایف کی شرائط قبول کرنے پر مجبور ہیں، پاکستانی وزیراعظم

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ان کا ملک آئی ایم ایف کی شرائط قبول کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: لاھور کی امامیہ کالونی میں ایک ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مجبوری ہے ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط ماننا پڑی ہیں۔
انہوں نے قرضے کی فراہمی میں تاخیر کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی ہیں اور اس ادارے کے پاس معاہدہ نہ کرنے کا کوئی بہانہ نہیں ہے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرضے کے حصول کا حتمی معاہدہ تاحال انجام نہیں پاسکا ہے۔
آئی ایم ایف نے قرضے کی فراہمی سے پہلے سخت شرائط عائد کردی ہیں جن پر عملدرآمد کے نتیجے میں پاکستان میں اشیائے صرف کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو جائیگا۔
پاکستان کے محکمہ شماریات کے مطابق ملک میں میں سالانہ مہنگائی کی شرح چوالیس فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت مزید سخت اقدامات کا ارادہ رکھتی ہے جس کے نتیجے میں معاشی ترقی کی رفتار سست اور مہنگائی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔

ٹیگس