Apr ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: لکی مروت میں دہشت گردانہ حملے، سات دہشت گرد ہلاک تین سیکورٹی اہلکار جاں بحق

پاکستان کے صوبہ خیبر پختنونخوا کے علاقے لکی مروت میں دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر کئی حملے کیے ہیں جن میں فائرنگ کے تبادے میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین سیکورٹی اہلکار بھی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سحر نیوز/پاکستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے لکی مروت میں مختلف مقامات پر تین حملے کیے جنھیں سیکورٹی فورسز نے پسپا کر دیا۔

بیان کے مطابق لکی مروت میں سیکورٹی فورسز کی چوکی کے قریب موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے دھماکا کیا۔

دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں سات دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق مرنے والوں میں دہشت گردوں کا کمانڈر موسی خان بھی شامل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے اس تبادلے میں تین سیکورٹی اہلکار بھی جاں بحق ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

ٹیگس