پاکستان میں مارشل لا لگنے کی افواہیں دم توڑ گئیں
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i421547-پاکستان_میں_مارشل_لا_لگنے_کی_افواہیں_دم_توڑ_گئیں
پاکستان میں مارشل لا لگنے کی افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب اس ملک کی فوج کی جانب سے اس حوالے سے بیان سامنے آیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۴:۵۳ Asia/Tehran
  • پاکستان میں مارشل لا لگنے کی افواہیں دم توڑ گئیں

پاکستان میں مارشل لا لگنے کی افواہیں اس وقت دم توڑ گئیں جب اس ملک کی فوج کی جانب سے اس حوالے سے بیان سامنے آیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے ملک میں مارشل لا سے متعلق زیر گردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا کہ مارشل لا کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا، فوج آرمی چیف کی قیادت میں متحد ہے، فوج میں کسی نے استعفیٰ نہیں دیا، اندرونی اور بیرونی پروپیگنڈوں کے باوجود فوج متحد ہےاور رہےگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آرمی چیف سمیت پوری عسکری قیادت کا جمہوریت پر یقین ہے۔