May ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  •  سپریم کورٹ  آف پاکستان کے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور

پاکستان کی قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس لانے کی تحریک منظور ہو گئی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پارلیمنٹ چیف جسٹس کے مس کنڈکٹ کا جائزہ لے۔

وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ججز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کو استعمال کرے، تین دو کا فیصلہ دینے والے ججز نے مس کنڈیکٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کمیٹی بنائی جائے جو 4 لاکھ زیر التو کیسز کا جائزہ لے، پاکستان کی عالمی انصاف کے انڈیکس میں 11 پوائنٹس تنزلی ہوئی، اس کا بھی جواب دیں۔

ٹیگس