May ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۵ Asia/Tehran
  • کوہاٹ میں دو قبائل کے درمیان جنگ، 14 ہلاک

کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں دو قبائل کے درمیان کوئلے کی کانوں پر قبضے کے جھگڑے پر ہونے والی بھاری ہتھیاروں سے لڑائی میں 14 افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔

سحر نیوز/پاکستان:  پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل کے دو قبائل کے درمیان بھاری ہتھیاروں سے جھڑپیں ہوئی ہیں جس سے 14 افراد ہلاک جب کہ 12 زخمی ہو گئےہیں۔

رپورٹ کے مطابق لڑائی کوئلے کی کانوں پر قبضے  پر شروع ہوئی اور قبائلی بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ایک دوسرے کے ٹھکانوں پر شام5 بجے سے حملے کرنے لگے جن کو کنٹرول کرنے کے لئے علاقے میں فوج طلب کر لی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی قبائلی سرداروں نے مقامی انتطامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان قبائل کےدرمیان موجود اختلافات کو حل کرانے میں ناکام ہو گئي ہے جن کی وجہ سے یہ خونی لڑائی ہوئی ہے جب کہ فوج نے دونوں قبائل کے سرداروں کو باہمی طور پر اختلافات حل کرنے پر زور دیا ہے۔

ٹیگس