May ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۵:۳۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: توہین پارلیمان بل منظور

پاکستان کی قومی اسمبلی نے توہین پارلیمان بل دو ہزار تئیس متفقہ طور پر پاس کر دیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی قومی اسمبلی میں یہ بل چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاق رانا قاسم نے پیش کیا جس کو ایوان میں موجود اراکین نے متفقہ طور پر پاس کر دیا ۔ بل میں پاکستانی پارلیمنٹ، یا اس کی کسی کمیٹی کی تحقیر یا کسی ایوان اور رکن کا استحقاق مجروح کرنے پر سزا مد نظر رکھی گئی ہے۔

پاکستان کے وزیر تعلیم رانا تنویر نے بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان ملک کا سپریم ادارہ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ توہین پارلیمنٹ پر قانون سازی وقت کی ضرورت تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر ادارے کی توہین پر کوئی نہ کوئی قانون موجود ہے لیکن توہین پارلیمنٹ پر کوئی قانون نہیں تھا۔

پاکستان کے وزیر تعلیم نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹیوں کے ضابطے میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ سے متعلق اصلاحات کے بل کے خلاف عدالت عظمی میں سماعت کو حکمراں اتحاد سے وابستہ اراکین پارلیمان ، ایوان کے استحقاق کے منافی قرار دے رہے ہیں ۔

ٹیگس