صدر پاکستان نو مئی کے واقعات کی مذمت کریں: پی ڈی ایم کا مطالبہ
پی ڈی ایم نے صدر پاکستان سے نو مئی کے پر تشدد واقعات کی مذمت کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق حکمراں اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کو نو مئی بقول ان کے پی ٹی آئی کی دہشت گردی کی مذمت کرنی چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ صدر پاکستان کو سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کا بھاشن دینے سے پہلے اپنی پوزیشن واضح کرنا چاہئے۔
ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ صدر عارف علوی واضخ کریں کہ وہ پاکستان کے وفادار ہیں یا عمران خان کے؟
پی ڈی ایم کے ترجمان نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ جب صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران خان کو نو مئی کے واقعات کی مذمت کرنی چاہئے۔
انھوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ نہ صرف یہ کے نو مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث افراد کی مذمت ہونی چاہئے بلکہ ان کے خلاف کارروائی بھی ہونی چاہئے ۔