Jun ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۷ Asia/Tehran
  •  تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو انکے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے گرفتاری کے وقت ان کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز سے پولیس پرویز الہی کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔

ٹیگس