Jun ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۳ Asia/Tehran
  • ریویو ایکٹ پر نوٹس کے بعد انتخابات کا کیس نئے قانون کے تحت بینچ سنے گا: چیف جسٹس آف پاکستان

درخواستوں پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے ریمارکس دیے ہیں کہ ریویو ایکٹ پر نوٹس کے بعد انتخابات کا کیس نئے قانون کے تحت بینچ سنے گا، اٹارنی جنرل کو نوٹس کر دیتے ہیں، ریویو ایکٹ کا معاملہ کسی اسٹیج پر تو دیکھنا ہی ہے۔

یہ بات چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال نے سپریم کورٹ ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں اور پنجاب انتخابات نظرِ ثانی کیس کی سپریم کورٹ میں ایک ساتھ سماعت کے دوران ریمارکس میں کہی۔

درخواستوں پر چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل ہیں۔ چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر سے کہا کہ آپ بھی ریویو ایکٹ پر اپنا نقطۂ نظر بتا دیں۔ علی ظفر نے جواب دیا کہ سپریم کورٹ ریویو ایکٹ آئین کے خلاف ہے۔

ٹیگس