Jun ۱۸, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
  • کلر کہار پاکستان میں بس حادثے میں 13 افراد جاں بحق، 31 زخمی

کلر کہار سالٹ رینج اسلام آباد لاھور موٹر وے پر ایک بس بریک فیل ہو جانے سے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور سڑک کی دوسری جانب جا گری جس سے 14 افراد جاں بحق اور 31 دوسروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جھنگ سے آنے والی مسافر بس کی کلر کہار سالٹ رینج سےگزرتے ہوئے بریک فیل ہو گئی جس سے ڈرائیور کے ہاتھ سے بس بے قابو ہو گئی اور موٹر وے کے مخالف ٹریک پر جا گری۔

موٹروے پولیس کے مطابق امدادی آپریشن کے دوران بس کو کاٹ کر مسافروں کو باہر نکالا گیا جنہیں کلر کہار اور راولپنڈی کے ہسپتالوں میں علاج کی غرض سے منتقل کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس کی اطلاع کے مطابق ہلاک شدگان میں سے 8 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے جب کہ باقی افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ فروری کے مہینے میں اسی سالٹ رینج کے علاقے میں ایک بس دو کاروں اور ٹرک کو ٹکر مارنے کے بعد نیچے کھائی میں جا گری تھی جس سے شادی کی تقریب پر جانے والے 14 مسافر جاں بحق اور 64 دوسرے زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس