لاہور میں آتش زدگی، ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی موت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i423677-لاہور_میں_آتش_زدگی_ایک_ہی_خاندان_کے_10_افراد_کی_موت
پاکستان کے صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور کے ایک مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد جاں بحق ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۲, ۲۰۲۳ ۰۵:۴۴ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

پاکستان کے صوبے پنجاب کے صدر مقام لاہور کے ایک مکان میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے دس افراد جاں بحق ہوگئے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا نے ریسکیو حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے سبب لگی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے چھے بچے، تین خواتین اور ایک مرد سمیت دس افراد لقمہ اجل بن گئے۔

اطلاعات کےمطابق یہ واقعہ لاہور شہر کے بھاٹی گیٹ کے محلے سمیاں میں پیش آیا جس میں ایک تین منزلہ مکان آگ کی نذر ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ آگ لگنے کے بعد سبھی لوگ عمارت میں پھنس کر رہ گئے اور انہوں نے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے عمارت کے پچھلے کمرے میں بند کر لیا تھا تاہم وہ جاں بر نہ ہوسکے۔