Jul ۱۶, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۹ Asia/Tehran
  • محرم الحرام میں امن عامہ برقرار رکھنے پراتحاد بین المسلمین کمیٹی کی تاکید

پاکستان میں جہاں حکومت محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر رہی ہے وہیں اتحاد بین المسلمین کمیٹی نے امن عامہ برقرار رکھنے پرتاکید کی ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کے صوبہ پنجاب کےنگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے زیر صدارت اتحاد بین المسلمین کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر کے 70 سے زائد جید علماء کرام اور مشائخ عظام نے شرکت کی۔

اتحاد بین المسلمین کمیٹی نے محرم الحرام کے دوران امن عامہ برقرار رکھنے کیلئے حکومت سے ہر ممکن تعاون کا اعلان کیا، کمیٹی کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ بھی سامنے آیا۔

اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کمیٹی کا اجلاس سال میں کم از کم 4 مرتبہ ہو گا، اتحاد بین المسلمین فورم فعال اور مضبوط ہونے سے علماء کرام اور حکومت کے درمیان اشتراک کار بہتر ہو گا، پُرامن پاکستان کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

اجلاس میں سویڈن میں توہین قرآن اور بائبل کو جلائے جانے کی اجازت کے عدالتی فیصلے اور اقوام متحدہ میں اسرائیل کی پاکستان کے بارے میں ہرزہ سرائی کی مذمت کی گئی۔

ٹیگس