غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان میں طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں دو پروفیسروں پر مقدمہ درج
طالبہ کے یوٹیوب پر ویڈیو بیان کے بعد غازی یونیورسٹی کے دو پروفیسروں پر فردجرم عائد کرکے مقدمہ کا اندارج کر لیا گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گدائی پولیس اسٹیشن میں فزکس ڈیپارٹمنٹ کے دو پروفیسروں کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ نے مئی کے مہینے میں غازی یونیورسٹی کے چانسلر کے دفتر میں شکایت کی تھی۔
مقامی اخبارات میں خبروں کے بعد یونیورسٹی نے معاملہ کی تحقیق کےلئے ایک کمیٹی بنائی تھی جس میں دونوں پروفیسروں پر طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہوگیا تھا۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق دونوں پروفیسروں کو سسپنڈ کر دیا گیا تھا لیکن یونیورسٹی انتظامیہ نے فکلیٹی ممبران کے خلاف مقدمہ کے اندراج سے پرہیز کیا تھا۔
انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ کی ویڈیو کے بعد نوٹس لیتے ہوئے ڈیرہ غازی خان دسٹرکٹ پولیس آفیسر کو مقدمہ کے اندراج کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔