پاکستان: قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کوارسال
Aug ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۳:۵۱ Asia/Tehran
وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم پاکستان کوارسال کردی ہے۔
سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اسمبلی کی تحلیل سے متعلق سمری صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجیں گے۔
وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں تاریخ کا خانہ خالی چھوڑا گیا ہے۔ اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ اور وقت کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔
اس سے قبل کل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ حکومت کی مدت مکمل ہونے کے بعد قومی اسمبلی کی تحلیل کے لیے صدر مملکت کو سمری بدھ کے روز ارسال کردوں گا۔