Aug ۱۳, ۲۰۲۳ ۱۲:۱۲ Asia/Tehran
  • غازی یونیورسٹی ڈی جی خان میں طالبات کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو پروفیسر گرفتار

گدائی پولیس نے غازی یونیورسٹی کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے دو پروفیسرز کو طالبات کے ساتھ جنسی زیادتی میں مجرم قرار دیتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے جب کہ تونسہ پولیس نے زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ کے خاندان کو قتل کی دھمکی پر ایف آئی آر درج کی ہے-

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ طالبہ کے والد نے تونسہ کے صدر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراتے ہوئے کہا کہ ملزمان نے انہیں کیس واپس نہ لینے پر قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق فزکس ڈیپارٹمنٹ کے دونوں پروفیسروں نے زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر تم نے ہمارے خلاف ایف آئی آر واپس نہ لی تو تمہیں قتل کر دیا جائے گا۔ اس شکایت پر پولیس نے سیکشن 506 بی کے تحت تونسہ کے صدر پولیس اسٹیشن میں دونوں پروفیسروں کے خلاف مقدمہ کا اندراج کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے کسی کو دبانے کی کوشش کی جس پر 19 پروفیسروں نے احتجاجا استعفی دے دئیے تھے اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور شہر کے کمشنر کے درمیان اس معاملے کو سلجھانے کی کوششیں ناکام ہو گئی تھیں اور پروفیسروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے تھے۔

ٹیگس