Aug ۱۵, ۲۰۲۳ ۱۱:۴۵ Asia/Tehran
  •  باجوڑ میں پولیس کا آپریشن، 22 راکٹ برآمد

پولیس نے باجوڑ کے قبائلی علاقے میں ایک آپریشن کے دوران 22 راکٹ دریافت کرکے ایک بڑی دہشت گردانہ کاروائی ناکام بنا دی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے باجوڑ کے قبائلی علاقے مہمند میں زمین کے نیچے چھپائے گئے 22 راکٹ دریافت کر لئے ہیں۔
مقامی پولیس کے بیان کے مطابق علاقے میں راکٹوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزیبل اسکواڈ روانہ کر دیا گیا اور وہاں سے کارروائی کرتے ہوئے راکٹوں کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ راکٹ کسی بڑی کارروائی کےلئے چھپا کر رکھے گئے تھے اور مزید ہتھیاروں کی تلاش کےلئے کوششیں جاری ہیں۔

ٹیگس