پشاور میں لشکر اسلام نامی دہشت گرد گروہ کے دو افراد، سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں ہلاک
Sep ۰۱, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
سی ٹی ڈی نے پشاور میں ایک انٹیلی جنس کی بنیاد پر کئے گئے آپریشن میں لشکر اسلام نامی دہشت گرد گروہ کے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جمعے کو خان خاور کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا، 30 منٹ تک جاری رہنے والی جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے جب کہ 6 دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق دونوں دہشت گرد سیکورٹی فورسز، پولیس چیک پوسٹوں پر خودکش حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
یاد رہے کہ بیس جولائی کو دہشت گردوں نے پولیس پر حملہ کرکے دو اہکاروں کو شہید اور دو دیگر کو زخمی کر دیا تھا۔