قانون کی حکمرانی کےلئے وکلاء کی ملک گیر ہڑتال کا اعلان
Sep ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
اسلام آباد میں منعقد ہونے والے وکلاء کنونشن میں نو ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے وکلاء کنونشن میں نو سمتبر کو قانون کی حکمرانی، سیاسی قیدیوں کی آزادی اور سویلین کے خلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلانے اور معاشی حالات کی خرابی کے خلاف ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وکلاء نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ بدترین ملکی صورتحال سے نجات کا واحد راستہ ملک میں قانون اور آئین پر سختی سے عمل درآمد کرانا ہے۔