Sep ۱۲, ۲۰۲۳ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • کراچی پولیس نے سو سے زیادہ افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا

افغانستان اور پاکستان کی سرحدی فورسز کے درمیان حالیہ جھڑپوں کے بعد کراچی پولیس نے سو سے زیادہ افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں افغان مہاجرین کی کونسل کے سربراہ میر احمدرووف نے کہا ہےکہ افغانستان اور پاکستان کی فورسیز کے درمیان جھڑپ کے بعد پاکستانی پولیس نے شہر کراچی میں سو سے زيادہ افغان شہریوں کو بلاسبب گرفتار کرکے ان کوایذائیں پہنچائی ہيں۔

انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ان گرفتاریوں کے باعث افغان مہاجرین میں بہت زيادہ تشویش پائی جاتی ہے کہا کہ پاکستان، مہاجرین کی غیر قانونی سکونت کے بہانے ان سے بھاری جرمانے وصول کرتا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے پاکستان میں غیر قانونی مہاجرین کو پاکستان سے نکالے جانے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے ، مہاجروں کی ان کے وطن واپسی پر مبنی منصوبے کو عملی جامہ پہنائے جانے پر تاکید کی ہے- یہ ایسی حالت میں ہےکہ دو روز قبل بھی کراچی پولیس نے ایک سو اکیس افغان مہاجرین کو گرفتارکیا تھا-

واضح رہے کہ چھے ستمبر کو دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئی تھیں جس کے بعد طورخم بارڈر کو بند کر دیا گیا تھا جس سے تجارت اور پیدل چلنے والوں کی نقل و حمل تعطل کا شکار ہو چکی ہے۔

ٹیگس