Sep ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • پاکستان اور سعودی آرمی چیف کی اہم ملاقات، اہم مسائل پر گفتگو

پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے سعودی ہم منصب جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل فیاض بن حمید الرویلی اور ان کے اعلیٰ سطح کے فوجی وفد سے جنرل عاصم منیر نے ملاقات کی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فریقین نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں، دفاع اور سلامتی کے معاملات سمیت دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ اس سے قبل وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ سعودی وفد کا دورہ پاکستان ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب کہ رواں ماہ کے شروع میں آرمی چیف نے کاروباری برادری کو شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی جس کا مقصد زمین کی فراہمی اور برآمدات کو یقینی بنا کر زرعی شعبے میں سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔

ٹیگس