Sep ۲۲, ۲۰۲۳ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • چوہدری شجاعت حسین اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات

پاکستان کی سیاسی جماعت مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور سابق صدر آصف زرداری کی ملاقات میں سیاسی کشیدگی سے پرہیز کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے حال احوال بھی پوچھے۔ ساتھ ہی ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال بھی موضوع گفتگو بنی۔ اس ملاقات میں چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ ملک محاذ آرائی کا متحمل نہیں اور اس کے پیش نظر مل کر چلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنی پارٹی اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی محاذ آرائی کے خاتمے پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس موضوع پر وہ مسلم لیگ نون کے سربراہ نواز شریف سے بھی بات چیت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق اس گفتگو میں سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ان کی طرف سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں کی جارہی اور وہ آئین کے مطابق اور زمینی حقائق سامنے رکھ کر بات کرتے ہیں۔

ٹیگس