پاکستان میں حق دو تحریک کے مطالبات پورا نہ ہونے کی صورت میں مسلح جدوجہد کا اعلان
Sep ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
حق دو تحریک کے چئیرمین مولانا ہدایت الرحمن نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر گوادر کے مسائل حل نہ ہوئے تو وہ مسلح جدوجہد شروع کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گوادر میں حق دو تحریک کے چئیرمین مولانا ہدایت الرحمن نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جن مطالبات کےلئے دھرنا دیا تھا، وہ پورے نہیں ہوئے۔ حق دو تحریک کے چئیرمین اور جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری نے مزید کہا کہ محمکہ فشریز اور دوسرے متعلقہ حکام کی موجودگی کے باوجود مسائل حل نہیں ہوئے اور صورتحال جوں کی توں ہے۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ اگر صلح کی کوششوں اور طریقوں سے مسائل حل نہ ہوئے تو وہ مسلح جدوجہد کا راستہ اپنائیں گے۔