Sep ۲۸, ۲۰۲۳ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran
  • پاکستان سے غیر قانونی افغان مہاجروں کو نکالنے کی کارروائی شروع

افغان مہاجرین کو پاکستان سے نکالنے کی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی حکومت اپنے یہاں سے کم سے کم دس لاکھ غیر قانونی افغان مہاجروں کو واپس ان کے ملک بھیجنے کی تیاری کر رہی ہے اور گذشتہ دنوں خاصی تعداد میں غیر قانونی افغان مہاجروں کو گرفتار بھی کیا گيا تھا ۔
رپورٹ کے مطابق غیر قانونی افغان مہاجرین کو پاکستان سے نکالنے کا اسلام آباد کا یہ فیصلہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب سیکورٹی اور سرحدی مسائل کے باعث پاکستان اور افغانستان میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان میں پچھلے کئی عشروں سے دسیوں لاکھ افغان مہاجرین پناہ لئے ہوئے ہيں اور ایک وقت ایسا بھی آیا ہے جب پاکستان میں افغان مہاجروں کی تعداد پچاس لاکھ تک پہنچ گئی تھی۔
اس وقت بھی پاکستان میں تیس سے چالیس لاکھ افغان پناہ گزیں موجود ہيں لیکن جن افغان مہاجروں کے پاس پناہ گزینوں والا کارڈ ہے یا جو قانونی طور پر پاکستان میں پناہ گزیں ہيں ان کی تعداد بہت ہی کم ہے۔

ٹیگس