میاں نوازشریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے: رانا ثناء اللہ
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے قائد نوازشریف اکیس اکتوبر کو پاکستان آرہے ہيں اور وہ مینار پاکستان پر خطاب کریں گے۔
سحر نیوز/ پاکستان: مسلم ليگی رہنما رانا ثناء اللہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میاں نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کے لئے ہماری قانونی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ حفاظتی ضمانت لے کر وطن واپس آئيں گے اور عدالت میں خود سپردگی کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی حفاظتی ضمانت کے لئے قانونی ٹیم نے تیاری مکمل کرلی ہے۔
انہوں نےگذشتہ نومئی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نو مئی کو سازش کے تحت پاکستان کے دفاع پر حملہ کیا اور اگر کوئی جیل میں ہے تو اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہےسابق وزیرداخلہ نے کہا کہ اگر یہ لوگ نومئی کو کامیاب ہوجاتے توتباہ کن اثرات ہوتے اورمعاشی طورپر اس وقت ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں۔