پاکستان: سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک
Oct ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے ضلع کیچ میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سحرنیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں آلات اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔