Nov ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • انوارالحق کاکڑ: پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

پاکستان کے وزیراعظم نے غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اس علاقے میں جنگ بندی کے قیام کے لئے تنظیم ای سی او کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق نے تاشقند میں ای سی او کے سولہویں سربراہی اجلاس سے خطاب میں فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں جنگ بندی کے لئے ای سی او کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیراعظم کو فلسطیوں کے خلاف جرائم کا جواب دینا ہوگا۔
انہوں نے غزہ میں انسانی المیے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کو دیکھتے ہوئے عالمی برادری کو چاہیے کہ غزہ میں عام شہریوں کا قتل عام رکوائے اور انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کی راہ ہموار کرے۔
پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے محصور غزہ میں جارحیت پر اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مسلسل مہلک بمباری افسوسناک ہے، اسرائیل فرعون وقت بن چکا ہے۔

ٹیگس