Dec ۰۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا: عمران خان کا دعوی

تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے دعوی کیا کہ الیکشن پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی میڈیا کے مطابق کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے دعوی کیا کہ لندن پلان نواز شریف کو لانے ہمیں جیلوں میں ڈالنے اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کیلئے تھا، 9 مئی لندن پلان کا حصہ تھا مجھے غیر آئینی طور پر پکڑاگیا، 48 گھنٹوں میں ہمارے دس ہزار لوگوں کو گرفتار کیا گیا، یاسمین راشد واضح طور پر کہہ رہی ہے کہ لوگ کور کمانڈر ہاؤس کے اندر نہ جائیں، سی سی ٹی وی دیکھ لیں انکو کون اندر لے کر گیا، آج تک نو مئی کا کمیشن کیوں نہیں بنا۔

سابق چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ قوم کو پیغام دینا چاہتا ہوں آپ کا کپتان آخری سانس تک لڑنے کیلئے تیار ہے، میں آج آپ کو واضح کر رہا ہوں الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی، شیخ مجیب الرحمٰن کیخلاف انہوں نے کیا کیا مگر اس نے 162 سیٹیں جیتیں تھیں۔

ٹیگس