غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں کی پاکستان کی جانب سے مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i428358-غزہ_پر_صیہونی_فوج_کے_حملوں_کی_پاکستان_کی_جانب_سے_مذمت
پاکستان نے ایک بار پھر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم کی مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۸, ۲۰۲۳ ۰۶:۵۵ Asia/Tehran
  • غزہ پر صیہونی فوج کے حملوں کی پاکستان کی جانب سے مذمت

پاکستان نے ایک بار پھر غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری جرائم کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے مظالم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے بیان کی حمایت کی ہے اور جو ممالک صیہونی حکومت کی حمایت کر رہے ہيں انہيں اپنی اس حمایت سے ہاتھ کھینچ لینا چاہیے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے اپنے قانونی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک غیر معمولی اقدام میں اقوام متحدہ کے یونیورسل چارٹر کے آرٹیکل ننیانوے کو فعال کردیا، تاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے دباؤ ڈالا جا سکے۔