Dec ۲۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • پاکستان میں عام انتخابات کے لئے مانیٹرنگ اور کنٹرول سینٹر قائم

پاکستان میں الیکشن کمیشن نے آٹھ فروری کے عام انتخابات کے لئے مانیٹرنگ اور کنٹرول سینٹر قائم کردیا ہے۔

سحرنیوز/ پاکستان: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اس سینٹرکا مقصد انتخابات کے حوالے سے حکام سے رابطہ کرنے اور شکایات درج کرانے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ صوبائی ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق یہ مراکز صبح آٹھ بجے سے شام چھے بجے تک کام کریں گے لیکن وسط جنوری سے پولنگ کے دن یعنی آٹھ فروری اور نتائج موصول ہونے تک یہ مراکز چوبیس گھنٹے کام کریں گے ۔

ٹیگس