پاکستان کی بحریہ کے سربراہ: پاکستان، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i429128-پاکستان_کی_بحریہ_کے_سربراہ_پاکستان_فلسطینیوں_کی_حمایت_جاری_رکھے_گا
پاکستان کی بحریہ کے سربراہ نے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی حمایت پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2026-03-05T19:20:42+00:00 )
Dec ۳۱, ۲۰۲۳ ۰۸:۱۴ Asia/Tehran
  • پاکستان کی بحریہ کے سربراہ: پاکستان، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا

پاکستان کی بحریہ کے سربراہ نے غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت کے مقابلے میں فلسطینیوں کی حمایت پر تاکید کی ہے۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل نوید اشرف نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جرائم کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ پر حملے بند کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے غزہ کی افسوسناک صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی کہ پاکستان، فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ پاکستان کی بحریہ کے کمانڈر نے فلسطینیوں سے مکمل طور پر اظہار یکجہتی کرتے ہوئے غزہ میں مستقل فائر بندی کی ضرورت پر زور دیا۔