Jan ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • سرحدی واقعات سے دشمن فائدہ اٹھا سکتے ہيں، پاکستان کے مذہبی رہنماؤں کا بیان

پاکستان کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے کہا ہے کہ سرحدی واقعات سے دشمن فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہيں۔

سحرنیوز/پاکستان: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما مولانا فضل الرحمن نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو برادرانہ اور مشترکہ تاریخ و ثقافت پر مبنی قرار دیا اور خبردار کیا ہے کہ ہمارے دشمن، موجودہ حالات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہيں اس لئے چیلنجوں کو سفارتی راستے سے حل کیا جانا چاہیے۔ جمعیت علمائے اسلام نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ ایران و پاکستان برادر و ہمسایہ ملک صدیوں سے برادرانہ تعلقات رکھتے ہيں جس کی جڑیں مشترکہ تاریخی و ثقافتی اشتراکات میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد کی بحالی اس وقت ایران و پاکستان کی ضرورت ہے کیونکہ ہمارے دشمن سرحدوں پر رونما ہونے والی تبدیلیوں سے فائدہ اٹھانے کے در پے ہيں۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایران و پاکستان کے اچھے تعلقات ابھی اس سطح پر نہيں پہنچے ہيں کہ فریقین کشیدگی یا فوجی راستوں سے ایک دوسرے کے مسائل میں دخل دیں اس لئے ہمیں مذاکرات اور سفارت کاری سے چیلنجوں کو ختم کرنا چاہیے۔
مجلس وحدت مسلمین کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھی ایران و پاکستان کی سرحد پر ہونے والے واقعات پر اپنے رد عمل میں کہا کہ کشیدگی کے جاری رہنے سے صرف دونوں ملکوں کے دشمنوں کو فائدہ پہنچے گا کیونکہ دونوں برادر ہمسایہ ملکوں کو دانش مندی کے ساتھ ٹھوس اقدام کرکے برادرانہ تعلقات میں خلل کو روکنا چاہیے ۔انہوں نے فریقین کی جانب سے صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے، کسی بھی قسم کی عسکریت پسندی سے دور رہنے کا مطالبہ کیا اور زور دیا کہ کشیدگی ختم کرنے کے لئے پر امن اقدامات ضروری ہيں۔

ٹیگس