Jan ۱۹, ۲۰۲۴ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

پاکستان کی وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: درخواست میں وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 21 نومبر 2023ء کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔ وفاقی حکومت نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفرٹرائل کے لیے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دیا۔ وفاقی حکومت کا اپنی درخواست میں مو قف ہے کہ ہائی کورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

ٹیگس