پاکستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ 7 دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i429837-پاکستان_سیکیورٹی_فورسز_اور_دہشتگردوں_میں_فائرنگ_7_دہشت_گرد_ہلاک
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ 7 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے صوبے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سحر نیوز/ پاکستان: آئی ایس پی آر کے مطابق 22 جنوری کو پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب ضلع ژوب کے سمبازہ سیکٹر میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔