Feb ۰۹, ۲۰۲۴ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان میں غیر حتمی اورغیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری

الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ نجی ٹی وی چینلز پر چلنے والے الیکشن نتائج درست نہیں ہیں

سحرنیوز/ پاکستان: الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن مصدقہ نتائج مرتب کررہا ہے، مصدقہ نتائج الیکشن کمیشن خود جاری کرے گا۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے مرتب کردہ نتائج ہی درست ہوں گے۔

ادھر پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ہمارے پاس 150 سیٹوں کی اکثریت ہے، ہم وفاق، پنجاب اور کے پی کے میں حکومت بنائیں گے۔

غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق سابق وزیر اعظم شہباز شریف لاہور سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی سیٹیں بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں

پنجاب اسمبلی کے حلقہ 159 لاہور سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کامیاب ہوگئی ہیں-

غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے اب تک سندھ اسمبلی کی 32 نشست جیت کر اپنے نام کرلی ہیں۔

ٹیگس