Feb ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۳۲ Asia/Tehran
  • پاکستان کے عام انتخابات کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کا سلسلہ جاری

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو قومی اسمبلی کے حلقےاین اے 15مانسہرہ میں شکست ہو گئی۔

سحرنیوز/ پاکستان: نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق این اے 15مانسہرہ کم تورغرہ  کے تمام   550 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان ایک لاکھ 5249ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف 80382ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر  رہے۔

یہ ایسے میں ہے کہ این اے 130 پر نواز شریف نے 171024 ووٹ لے کر ڈاکٹر یاسمین راشد کو شکست دے دی ہے

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین قومی اسمبلی کی دونوں سیٹیں ہار گئےہیں-

امیر جماعت اسلامی سراج الحق عام انتخابات میں شکست کھاگئے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق لوئر دیر 1 سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 6 سے کامیاب نہ ہوسکے۔

ادھر پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں نتائج تبدیل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

ٹیگس