Feb ۱۰, ۲۰۲۴ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  •   عدالت کا شیخ رشید کو رہا کرنے کا حکم

پاکستان کے شہر راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

سحرنیوز/ پاکستان: انسداد دہشت گردی کی راولپنڈی کی عدالت نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ عدالت نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے شیخ رشید کو 2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی۔

عدالت نے حکم دیا کہ اگر شیخ رشید کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ کیس کی سماعت کے دوران شیخ رشید کے وکلا سردار عبدالرزاق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے تاہم پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کا کیس ہے، جس سے متعلق سماعت انسداد دہشتگردی عدالت میں چل رہی تھی۔

ٹیگس