پاکستان: الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات مسترد
Feb ۱۲, ۲۰۲۴ ۲۱:۲۹ Asia/Tehran
پاکستان الیکشن کمیشن نے حالیہ عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔
سحرنیوز/ پاکستان: میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان الیکشن کمیشن نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن اکا دکا واقعات سے منکر نہیں ہے لیکن تدارک کے لئے متعلقہ فارم موجود ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے شکایات پر فوری فیصلے کئے جا رہے ہیں۔
پاکستان الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشکلات اور مسائل کے باوجود 8 فروری کو انتخابی عمل پرامن اور منظم رکھنے میں کامیاب رہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ایک بہت بڑا آپریشن تھا جسے کامیابی کے ساتھ پایۂ تکمیل تک پہنچایا گیا۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2018 میں انتخابات کا پہلا نتیجہ اگلے دن صبح 4 بجے موصول ہوا تھا لیکن اس مرتبہ پہلا نتیجہ رات کے 2 بجے موصول ہوگیا۔