Feb ۱۷, ۲۰۲۴ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • پاکستان: پی ٹی آئی کی چوری شدہ نشستیں فوراً واپس کی جائیں، پی ٹی آئی ترجمان

کمشنر راولپنڈی کے انتخابات میں دھاندلی کے اعترافی بیان پر پاکستان تحریک انصاف، پی ٹی آئی، نے اپنے ردعمل پر کہا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کے بیان کے بعد چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں۔

سحرنیوز/ پاکستان: میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف، پی ٹی آئی، کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی چوری شدہ نشستیں فوری طور پر واپس کی جائیں، کمشنر راولپنڈی کا دھاندلی کا اعترافی بیان پی ٹی آئی کے مؤقف کی تائید ہے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ 70 ہزار ووٹوں کی برتری والے آزاد امیدواروں کو شکست میں تبدیل کیا گیا، کمشنر راولپنڈی نے عوام کا مینڈیٹ چرانے کی گھناؤنی سازش کے کردار بےنقاب کر دیے۔

پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اب یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ الیکشن میں عوام نے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے جتایا، کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد چیف الیکشن کمشنر کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے چوری شدہ 86 نشستیں واپس کی جائیں، چیف الیکشن کمشنر سمیت ملوث تمام افسران عہدوں سے فوری طور پر مستعفی ہوں، تمام ملوث مجرمین کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

 

ٹیگس