Feb ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۳ Asia/Tehran
  • کمشنر راولپنڈی کے الزامات، الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس

کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی۔

سحرنیوز/پاکستان: ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ الیکشن کمیشن کے اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی تشکیل دے دی گئی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی میں سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اتوار کو ہوگا۔ کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر اوز اور متعلقہ آر اوز کے اس سلسلہ میں بیانات قلمبند کرے گی۔ کمیٹی تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی اور دیگر قانونی چارہ جوئی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

ٹیگس