Mar ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran

خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں چائنیز انجینئروں کی بس پر خودکش حملے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

سحر نیوز/ پاکستان: گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ویڈیو میں نمایاں ہونے والے وقت کے مطابق بس پر خود کش حملہ 4 بج کر ایک منٹ آٹھ سیکنڈ پر ہوا۔ 

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی بس نے ایک کار کو اوورٹیک کرنے کی کوشش کی تو کار میں سوار خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بشام میں چینی باشندوں پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے حملے میں چینی باشندوں کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ہلاک چینی باشندوں کے اہلِ خانہ اور چینی حکومت سے اظہارِ تعزیت بھی کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان دشمن قوتیں پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔

ٹیگس