Apr ۲۳, ۲۰۲۴ ۰۶:۵۸ Asia/Tehran
  • صدر ایران ابراہیم رئیسی سے آرمی چیف آف پاکستان کی ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے پاکستان کے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےملاقات کی۔

سحرنیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر ایران اور آرمی چیف آف پاکستان کے درمیان بات چیت میں بنیادی طور پر باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی پر توجہ مرکوز کی گئی۔علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوشش کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیاگیا۔

آرمی چیف نے پاک ایران سرحد کو "امن اور دوستی کی سرحد" کے طور پر بیان کیا، بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا تاکہ دہشت گردوں کو دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو خطرے میں ڈالنے سے روکا جا سکے۔

صدر ایران ابراہیم رئیسی نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔

ٹیگس