Apr ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۰:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صدرمملکت کا پرتپاک استقبال کیا

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اپنے دورے کے دوسرے دن لاہور کا دورہ کیا

سحرنیوز/ پاکستان : تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے صدرمملکت کا پرتپاک استقبال کیا اور صوبہ پنجاب کی کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا۔

صدرمملکت کے دورے کے موقع پر پاکستانی حکام نے ایران کے اعلی رتبہ وفد کی سہولیات کے لئے کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے جبکہ کراچی میں تمام نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند ہيں۔

صدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی اپنے دورہ لاہور میں عظیم شاعر و مفکر علامہ اقبال کے مزار پر بھی گئے اور انہیں خراج تحسین پیش کیاصدر مملکت نے لاہور کے سفر میں لاہور کی شاہی مسجد سمیت اس ملک کے تاریخی ، تعلیمی و ثقافتی مراکز کا بھی دورہ کیا

ٹیگس