امریکی وفد کی پاکستان کے قائم مقام سیکریٹری خارجہ سے ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i432962-امریکی_وفد_کی_پاکستان_کے_قائم_مقام_سیکریٹری_خارجہ_سے_ملاقات
پاکستان کے دورے پر پہنچنے والے امریکی وفد کی قیادت قائم مقام انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور جان باس کر رہے ہيں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
May ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۱:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکی وفد کی پاکستان کے قائم مقام سیکریٹری خارجہ سے ملاقات

پاکستان کے دورے پر پہنچنے والے امریکی وفد کی قیادت قائم مقام انڈر سیکریٹری برائے سیاسی امور جان باس کر رہے ہيں۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستان کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے قائم مقام سیکریٹری خارجہ رحیم حیات قریشی کی امریکی وفد سے ملاقات میں باہمی تعلقات کے تمام پہلؤوں پر تعمیری گفتگو انجام پائی ہے۔

دریں اثنا پاکستانی میڈیا نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ملک میں نئی حکومت کی تشکیل کے بعد یہ کسی امریکی وفد کا پہلا دورہ پاکستان شمار ہوتا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی حکام کی موجودگی اور ان کے دورے ایسے عالم میں انجام پا رہے ہيں کہ واشنگٹن ، پاکستان کے ساتھ اس کے پڑوسی ممالک بالخصوص ایران سے تعلقات کے فروغ کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کررہا ہے۔