شہیدابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے: پاکستانی آرمی چیف
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i433724-شہیدابراہیم_رئیسی_اور_ایرانی_وزیرخارجہ_پاکستان_کے_سچے_دوست_تھے_پاکستانی_آرمی_چیف
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنرل عاصم منیر نے 19 مئی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
  • شہیدابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے: پاکستانی آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں جنرل عاصم منیر نے 19 مئی کے ہیلی کاپٹر حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

سحر نیوز/ پاکستان: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ٹیلی فونک گفتگو میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان  کی شہادت پر اظہار تعزیت اور سوگوار خاندانوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل محمد باقری سے گفتگو میں سید عاصم منیر نے کہا کہ شہید صدر ابراہیم رئیسی اور ایرانی وزیرخارجہ پاکستان کے سچے دوست تھے، دونوں رہنماؤں سمیت دیگر کی شہادت سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا، پاکستانی فوج کے تمام رینکس شہداء کے ایصال ثواب کے لیے دعاگو ہیں۔

پاکستان کے آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کی افواج تمام مواقع پر ایک ساتھ کھڑی ہیں۔

ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل باقری نے دکھ کی اس گھڑی میں ساتھ دینے پر پاکستان کے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔