پنجاب؛ ہتک عزت بل پر دستخط
Jun ۰۸, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے ہتک عزت بل پر دستخط کر دیے اور اس طرح اب یہ قانون بن گيا ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: گزشتہ دنوں پنجاب اسمبلی میں ہتک عزت بل منظور کیا گیا تھا جو صوبائی وزیر مجتبی شجاع الرحمان نے پیش کیا تھا۔ اس بل کے لیے اپوزیشن کی پیش کی گئی تمام ترامیم مسترد کر دی گئی تھیں۔ اپوزیشن نے بل کو کالا قانون قرار دے کر بل کے خلاف احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ دی تھیں۔
صدر لاہور پریس کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے بھی صحافیوں کے ساتھ دھوکا کیا اور گورنر کو منصوبے کے تحت چھٹی پر بھیج کر قائم مقام گورنر سے دستخط کرائے گئے۔
واضح رہے کہ ہتک عزت بل 2024 کا اطلاق پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر ہو گا۔ پھیلائی جانے والی جھوٹی اور غیرحقیقی خبروں پر ہتک عزت کا کیس ہو سکے گا۔