ٹی 20 ورلڈ کپ: آخر کار پاکستان کو نصیب ہوئی پہلی فتح، کینیڈا کو 7 وکٹوں سے دی شکست
https://urdu.sahartv.ir/news/pakistan-i434255-ٹی_20_ورلڈ_کپ_آخر_کار_پاکستان_کو_نصیب_ہوئی_پہلی_فتح_کینیڈا_کو_7_وکٹوں_سے_دی_شکست
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۲, ۲۰۲۴ ۰۳:۴۷ Asia/Tehran
  • ٹی 20 ورلڈ کپ: آخر کار پاکستان کو نصیب ہوئی پہلی فتح، کینیڈا کو 7 وکٹوں سے دی شکست

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

سحر نیوز/ پاکستان: نیو یارک میں کھیلے گئے ایونٹ کے 22 ویں میچ میں پاکستان نے 107 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان ناقابلِ شکست 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان بابر اعظم 33، صائم ایوب 6 اور فخر زمان 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

کینیڈا کی جانب سے ڈِلن ہیلیگر نے 2 وکٹیں جبکہ جیرمی گورڈن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کینیڈا نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 106 رنز بنائے۔ کینیڈا کی جانب سے ایرون جانسن 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سعد بن ظفر 10، نونیت دھلیوال 4، پراگت سنگھ اور شریاس مووا 2، 2، نکلس کرٹن 1 اور رووندرپال سنگھ 0 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کلیم ثناء 13 اور ڈِلن ہیلیگر 9 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور حارث رؤف نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔