پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سات دن کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی ہے
سحرنیوز/پاکستان: پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جمعے کو ملک گیر احتجاج کی کال دیئے جانے کے بعد صوبہ پنجاب کے محکمہ داخلہ نے پورے صوبے میں ایک ہفتے کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ووٹ کے تقدس کے تحفظ کے سلوگن کے ساتھ آج جمعے کو دو بجے سے ملک گیر احتجاج کی کال دی ہے۔پاکستان کے محکمہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ امن و امان کی صورتحال ، سیکورٹی خطرات اور لوگوں کے اجتماع پر دہشت گردوں اور شر پسندوں کے حملے کے خدشے کے پیش نظر پورے صوبے میں اکیس سے ستائیس جون تک دفعہ ایک سو چوالیس نافذ رہے گی۔
پاکستان کے محکمہ داخلہ کے مطابق اس دوران صوبے بھر میں اجتماعات، دھرنوں، ریلیوں اور جلسے جلوسوں نیز اسی طرح کی دیگر سرگرمیوں پر پابندی ہوگی۔